کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی نوجوان کو اغواء اور موٹر سائیکل چوری سے بچا لیا

کلر سیداں (یاسر ملک)
کلر سیداں نوجوان سے موٹر سائیکل، موبائل چھین کر اغواء کی کوشش، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کروا لیا۔تھانہ کلر سیداں کے علاقے تھانہ روڈ پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا، بعد ازاں اسے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اویس سکنہ لونی جسیال نے پولیس کو بتایا کہ وہ چوک پنڈوری بازار میں موجود تھا جب نعمان نامی شخص نے فون کر کے اطلاع دی کہ اس کے بھائی مبشر علی کو عتیق، جمیل اور ان کے ساتھ 8/9 نامعلوم افراد نے تھانہ روڈ پر روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گن پوائنٹ پر اس کا موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔عتیق اور دیگر افراد لوٹی گئی اشیاء کے ہمراہ ڈریال کی طرف فرار ہو گئے، جبکہ جمیل اور اس کا ایک ساتھی مبشر کو زبردستی موٹر سائیکل پر اغواء کر کے مرید چوک کی طرف لے گئے۔محمد اویس کے مطابق اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر پولیس کے ہمراہ مرید چوک پہنچا اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں اس کے بھائی کو بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں