کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیدں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑقبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی نبیل بیگ نے دو ٹرالی ٹریکٹر ڈرائیوروں تذارب حسین سکنہ بھلاکھر اور نثار احمد سکنہ پیکاں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس رات کے وقت لکڑ لے جانے کا اجازت نامہ اور روٹ پرمٹ بھی نہ تھا۔
387