کلر سیداں فصل میں گائے داخل ہونے کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی گاؤں پھلینہ میں پیش آیا جہاں نجم الحسنین نامی شخص کی گائے ملزم سجاد کی فصل میں داخل ہونے پر لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا اور ملزم سجاد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں نجم الحسنین زخمی ہو گیا جبکہ بیچ بچاؤ کروانے کے دوران مسماۃ (س) اور امجد نامی شخص کی بیوی بھی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں۔پولیس نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا جہاں مسماۃ (س) کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے