کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) جگہ کے تنازع پر 15 کے قریب افراد نے شریف شہری کے گھر میں داخل ہو کر ڈنڈوں اور لاتوں مکوں سے تشدد کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔محمد آصف سکنہ موہڑہ حیال نے پولیس کو بتایا کہ میں رات 9 بجے کے قریب گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران 15 کے قریب افراد جو لاٹھیوں سے مسلح تھے ہمارے گھر میں گھس آئے اور مکان کی توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ ڈالے اور مزاحمت کرنے پر مجھے اور محمد سمیع اللہ اور عمران کو زخمی کر دیا۔دریں اثناء مخالف گروپ کی طرف سے بھی چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار مصروف تفتیش ہیں۔
178