کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں،50 سالہ شخص موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا حادثہ کلر دھانگلی روڈ پر کنوہا کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق مناظر حسین تین جون کی شب کلرسیداں سے اپنے گاؤں ٹکال کے لیئے روانہ ہوا تھا کہ ڈہوک جمعہ کے قریب اس کا موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا اور اسے زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا متوفی ایک بیٹے کا باپ تھا اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
