چوہدری نثار علی خان نے 2002سے 2015تک NA-52کے تحصیل کلر سیداں کے باسیوں کے ساتھ جو وعدے کیے وہ نہ صرف وفا ہوئے بلکہ وعدوں سے بڑھ کر مرکز کلر سیداں کی بہتری کیلئے اقدامات کیے گئے بائی پاس منگال سے شاہین پبلک سکول کلر سیداں تک سڑک کی از سر نو تعمیر کا کام جاری ہے کلر سیداں میں سالہا سال سے سر گرم یوتھ کونسل کے عہدے داران نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے سڑک کی اس تعمیر کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چند تاجروں کو بچانے کیلئے سڑک کو دو روہیہ نہیں بنایا جا رہا یوتھ کونسل کی اس ہنگامی پریس کانفرنس کا اصل وقت وہ تھا جب گزشتہ ایک سال سے سڑک کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں عین اس وقت جب سڑک کا آدھا کام ہو چکا اس بات کا مطالبہ کرنا کہ دو روہیہ سڑک ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نہیں بنائی جا رہی نا مناسب مطالبہ ہے اور نا مناسب وقت پر ہے اگر یہی مطالبہ کچھ عرصہ قبل یوتھ کے پلیٹ فارم سے کیا جاتا تو شاید کوئی بھی شہری اس سے انکار نہیں کر سکتا تھا آج بھی کلر سیداں سے روزانہ گزرنے والے اور آنے جانے والے حضرات میں سے 80فیصد لوگ ایسے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ سڑک کو دو روہیہ ہونا چاہیے تھا کیونکہ خوش قسمتی سے اس وقت کی فنڈز کی کمی نہیں ہے اور یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ کلر سیداں بازار کو کشادہ کرنے کا یہ آخری موقع تھا اس کے بعد شاید ہی کوئی ایسا رہنما ہم کو میسر ہو جو کلر سیداں کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی لے بازار کے وسیع کرنے میں متاثرہ افراد کو نہیں بھولنا چاہیے کہ کلر سیداں بازار میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے بازار اور تجارتی سر گرمیاں شہر سے باہر منتقل ہو رہی ہیں اور بازار کا حسن ، خوبصورتی اور کامیابی تباہ ہو سکتی ہے جب گاہک کو گاڑی کھڑی کرنے کیلئے مناسب جگہ میسر نہ ہو گی ۔کلر سیداں ٹاؤن کے سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف آج کل اخباروں کی شہ سرخیوں میں ہیں ملک سہیل اشرف نے پی ٹی آئی میں شمیولیت کے حوالے سے نہ صرف فیصلہ کر لیا تھا بلکہ پروگرام کو آخری شکل دی جاری تھی کہ مسلم لیگ ن کے ایک وفد کی ملاقات کے بعد میڈیا کو ایک نئی بحث مل گئی بزرگ سیات دانوں کا کہنا ہے کہ ملک سہیل اشرف خاندانی شرافت اور نیک نامی کی وجہ سے جس پلیٹ فارم کا چناؤ کریں گے اس پلیٹ فارم کی خوش نصیبی ہو گی او ر اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک سہیل اشرف ایک بڑا سیاسی دھڑا اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور ان کا کسی جماعت میں اعلان کلر سیداں کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا ملک سہیل اشرف اپنا وزن جس سیاسی جماعت کے پلڑے میں ڈالیں گے اس سیاسی جماعت کو ان کی آمد اور موجودگی کا احساس ہو گا ملک سہیل اشرف کی رہائش گاہ پی ٹی آئی کا مسکن ہو گا یا مسلم لیگ ن کی بیٹھک ؟ فیصلہ آنے والے چند دنوں میں متوقع ہے ۔کلر سیداں میں مسلم لیگ ن او رچوہدری نثار علی خان کے ووٹر ،سپورٹر نے وفاقی وزیر داخلہ کی توجہ بے شمار اہم منصوبہ جات کی طرف دلائی اور اعلیٰ قیادت کی غیر معمولی دلچسپی کی وجہ سے ہی لوگ مسلم لیگ ن کو جوائن کر رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ اسلم ، شیخ ساجد ، مسلم لیگی رہنما شیخ حسن، راجہ ظفر ، چوہدری طارق تاج ، چوہدری نعیم بناس نے گزشتہ روز ڈھوک کنڈ کی بٹ برادری کو مسلم لیگ ن میں شامل کیا ڈھوک کنڈ کے باسیوں نے چوہدری نثار علی خان کے ترقیاتی منصوبوں اور ملک و قوم کیلئے جدوجہد کرنے کی وجہ سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا عہد کیا الیکشن کا موسم نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کا چوہدری نثار پر اعتماد کا اظہار کر کے ن لیگ کی شمولیت اختیار کرنا باعث تحسین ہے اس موقع پر شیخ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار علی خان عوام کی بہتری کیلئے سر گرم عمل ہیں اور کلر سیداں کے کوئی گاؤں یا ڈھوک ایسی نہیں ہو گی جہاں چوہدری نثار علی خان کی خدمت کے نشانات نہیں ہونگے ۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر محمد ظریف راجہ نے گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی اس ملاقات میں علاقائی اور ملکی صورتحال پر گوفتگو ہوئی محمد ظریف راجہ کے ساتھ مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم احمد ،ملک انصر خان ، راجہ اظہر اقبال پاکستانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے صدر پاکستان ممنوں حسین نے مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجہ کی سیاسی سرگرمیوں کو سراہا ۔{jcomments on}
116