کلرسیداں ہسپتال میں علاج کیلئے آنیوالی خاتون لُٹ گئی

کلرسیداں(چوہدری اشفاق)ٹی ایچ کیو کلرسیداں میں علاج کے لیے آنےوالی لڑکی اپنے موبائل اور نقدی سے محروم یو گی ہے کنوہا کی رہائشی عروج زوجہ کاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہستال کلرسیداں آئی پرچی لینے کے بعد وہ چیک اپ کیلیے لائن میں کھڑی تھی کہ اسی دوران کسی جیب تراش نے اس کےہاتھ میں موجود شاپر کو کاٹ کر ایک عدد موبائل قیمت25000اور مبلغ 1500 روپے نکال لیے ہیں ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے چاروں طرف اپنے اہلکار کھڑے کر دیئے تا کہ چور کو پکڑا جا سکے متاثرہ خاتون کو ہسپتال کے مین گیٹ پر کھڑا کر دیا گیا کہ وہ کسی کو پہچان سکے لیکن چور کا کہیں بھی کچھ پتہ نہ چل سکا ہے متاثرہ خاتون نےدادرسی کیلیے تھانہ کللرسیداں میں درخواست دے دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں