راولپنڈی(شہزاد رضا‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کی خاتون کھلاڑی ینگ اولمپکس کیلئے سفیر منتخب ہوگئی ہے سدرہ بتول بطور ایمبسڈریونان میں منعقدہ سیمنیار میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی‘ اس سے قبل وہ آزربیجان‘کوریا‘نیپال‘انڈیا‘بنگلہ دیش‘ دئبی میں ورلڈ چیمپین‘ ایشیاچیمپین‘ سیف گیمز چیمپین‘ایشن گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہے ۔
یونیک ماڈل سکینڈری سکو ل شاہ باغ اور پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں کی ہونہار کھلاڑی ینگ اولمپکس سیمینارمیں شرکت کے لیے8جون سے 21جون تک یورپ گریس کی لیے روانہ ہوں گی۔ خاتون کھلاڑی سیدہ سدرہ بتول کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ سے ہے۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم یونیک ماڈل سکینڈری سکول شاہ باغ کلرسیداں سے حاصل کی حاصل کی۔
کراٹے کی تربیت پرویز شوتوکان کراٹے کلب سے حاصل کی۔ سدرہ بتول کو بچپن سے ہی کھیلوں میں دلچسپی ہونے کی بناء پر کم عمری سے ہی کراٹے سیکھنا شروع کیا سکول اور بعدازاں ایوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے ہونے والے مقابلوں میں تحصیل،ڈسٹرکٹ، ڈویثرن، پنجاب اور ملکی سطح پر فتح حاصل کرتی رہی۔
انٹر کی تعلیم کے بعد کوچ پرویز اقبال کی وساطت سے پاکستان آرمی کو بطور کھلاڑی جوائن کیا وہاں ان کی کامیابیوں کا سنہری دور شروع ہوا دیکھتے ہی دیکھتے سدرہ بتول کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو گئی اور آزربیجان،کوریا، نیپال،انڈیا،بنگلہ دیش، دئبی میں ورلڈ چیمپین، ایشیاچیمپین، سیف گیمز چیمپین،ایشن گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتے اور پوری دنیا میں پاکستان اور علاقہ کلر سیداں کا نام روشن کیا۔
سدرہ بتول کے مطابق ان کی کامیابی میں میرے والدین اور کوچ پرویز اقبال کی محنت کا نتیجہ اور خاصکر پاکستان تیکوینڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر وسیم احمد کا بہت کردار ہے سدرہ بتول کے کوچ پرویز اقبال خود بھی انٹر نیشنل چیمپین اور کوچ ریفری ہیں جن کی تربیت سے علاقہ کے سینکڑوں پلیئرز کو پہچان ملی درجنوں ایسے پلیئرز ہیں جوگورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے کراٹے کھیل رہے ہیں
اور اندورون ملک اور بیرون ملک پاکستان کا نام روش کر رہے ہیں جنہوں نے سیف گیمز، ایشین گیمز، ورلڈ گیمز میں پاکستان کی طرف سے گولڈ،سلور، بروائنز میڈل حاصل کیے ان گرلز میں سارہ ناصروہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2010بنگلہ دیشن میں پاکستان کی تاریخ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، ارن شہزادی، کرن شہزادی (سیف گیمز اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈل)، فیزا شکیل (9مرتبہ نیشنل چیمپین)، کرن یاسین (نیشنل چیمپین 5 مرتبہ)، زینب کمال، نمرا شاکر، لاریب کامران، ادیثیہ عرفان نے تھائی لینڈ میں ورلڈمیٹ مکس مارشل آرٹ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیے نیشنل لیول کے مقابلوں میں زویا وحید، منیبہ خالد، انعم فاطمہ، وجہیہ
خالد، معشل نور، عشیل عظیم قابل ذکر ہیں۔
بوائز میں فیصل شہزاد، راشد محمود، محمد عبدالہادی، (انٹر نیشنل گولڈ میڈل لسٹ)ہیں، محمد عبدالہا دی ساؤتھ ایشن،اور ایشین چیمپین شپ کے میڈل لسٹ ہے اور تھائی لینڈ میں ورلڈمیٹ مکس مارشل آرٹ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتا،شیخ عدیل احمد تھائی لینڈ میں ورلڈمیٹ
مکس مارشل آرٹ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتا، سید عون محمد، سید شمیر حیدر، دیان بابر،انجم شاہین، طیب راجہ،شاہد محمود(تھائی لینڈ میں ورلڈمیٹ مکس مارشل آرٹ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتا)نیشنل پلیئرز میں وقار بابر مغل، شاہد محمود، محمد عبداللہ،سلمیان حمید، حسنین اظہر، دانش گلفام، سید عقاب شاہ، ہنزلہ بٹ، زکریا بٹ کا اعزاز حاصل ہے۔
سدرہ بتول نے کہا کہ ان کہا پاکستان کی طرف سے ایمبسیڈر کی حیثیت سے شرکت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ان
کے کوچ پرویز اقبال نے کہا کہ سدرہ بتول کا پاکستان کی طرف سے ایمبیسڈر کی حیثیت سے شرکت کرنا کلرسیداں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پرویز اقبال نے کہا کہ سدرہ بتول اپنے دورہ کے دوران گریس، فرانس،سپین،اٹلی اور ناروے میں مختلف سیمینار میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سدرہ بتول پاکستان تاریخ کی پہلی اور واحد کھلاڑی ہیں جو اولمپیکس ینگ سیمینار کے لیے شرکت کریں گی