کلرسیداں پولیس کی ویپ سپلائرز کے خلاف کارروائی،3 ملزمان گرفتار،21 ویپ اور 322 فلیورز برآمد

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ )کلرسیداں پولیس کی الیکٹرک سگریٹ/ویپ سپلائرز کے خلاف کارروائی،3 ملزمان گرفتار، 21 الیکڑک سگریٹ/ ویپ، 322 فلیور/لیکوڈ سمیت دیگر سامان برآمد،کلرسیداں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے گرفتار کر لیا، ویپ اور منشیات کے استعمال کے نقصانات کے حوالے سے تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں،

اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی واکس کا بھی انعقاد کیا گیا،ویپ اور منشیات زندگی کے دشمن ہیں،والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں اس ناسور سے بچانے میں کردار ادا کریں، ویپ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے ملوث افراد کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی،


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.