کلرسیداں پولیس کی فوری کارروائی،گمشدہ بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

کلرسیداں(پنڈی پوسٹ نیوز)پولیس نے گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا، تھانہ کلرسیداں پولیس نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری رسپانڈ کیا اور انتھک کاوشوں سے بچے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کردیا، جنہوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا،