کلرسیداں میں پبلک لائبریری تکمیل کے مراحل میں

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں رفعت عباس پاشاء کے ہمراہ پبلک لائبریری میں جاری فرنشنگ کے کام کا جائزہ لیا ,اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کو چیف آفیسر رفعت عباس پاشاء نے آگاہ کیا جلد ہی لائبریری کو تزئین و آراش سہولیات اور کتب سے آراستہ کر کے کلرسیداں کی عوام کو پبلک لائبریری کا تحفہ دے دیا جا ئے گا کلرسیداں سٹی کی تزئین و آرائش کے جاری کاموں کے سلسلے میں چیف آفسیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مرید چوک میں سٹی نیم لیٹر سائن نصب کر کے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جائے گا ایم سی کی حدود می جاری تعمیراتی منصوبوں کی معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے ایم او آئی اور سب انجنئیر کو سختی سے نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ناقص معیار کی صورت میں کام معطل کر دیا جائے گیا تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کی فلاح مسائل کا خاتمہ اور وسائل کی دستیابی ہماری ترجیحات ہیں