کلرسیداں میں مویشی چوری کا نیا طریقہ بے نقاب، چھوٹے جانور ذبح کرکے بوریوں میں لے جانے کا انکشاف

(پنڈی پوسٹ نیوز)کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں مویشی چوری کے واقعات میں مبینہ طور پر نیا طریقہ کار اختیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں چور چھوٹے جانوروں کو موقع پر ہی ذبح کرکے گوشت بوریوں میں ڈال کر لے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج بھی ایک مبینہ مویشی چور کو مقامی افراد نے کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کے نتیجے میں مویشی چوری کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

اہل علاقہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار شخص سے مکمل تفتیش کرکے مبینہ گروہ کے دیگر ارکان اور چوری کے واقعات میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جائے، جبکہ دیہی علاقوں میں مویشیوں کی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔