کلرسیداں میں شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ 163

کلرسیداں میں شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ

کلرسیداں ،ملکیتی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے پر مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس کو مرزا اعجاز ساکن دوبیرن کلاں نے اپنی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے وہ بسلسلہ روزگار صوبہ سندھ میں مقیم ہے ۔مجھے واجد اقبال نے بزریعہ فون اطلاع دی کہ میری ملکیتی زمین پر قبضہ مافیا مسمیان عابد حسین ۔مناظر حسین۔شوکت حسین ۔ضمیر حسین ولد لال حسین سکنہ گجرال ۔ندیم اقبال سکنہ دودھلی۔تصور ضیا اور شاہد ضیا ساکن دوبیرن کلاں نے باہم یکجا ہو کر میرے رقبہ کی کھدائی کروا کے مٹی میرے ہی رقبہ پر ڈال کر میری زمین سے ہزاروں روپے کے قیمتی درخت کاٹ دیے اور قبضہ کر لیا ہے ۔

درخواست کے مطابق ملزمان بااثر اور قبضہ مافیا کے سرغنہ ہیں اور سائل کو ان سے شدید مالی و جانی نقصان کا خطرہ ہے۔کلرسیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کاشف اعجاز نے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان مزکورہ کے خلاف زیر دفعات 511/447/379/506 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں