کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سابق ممبر بلدیہ عابد زاہدی کے کزن اور معروف کاروباری شخصیت عامر شیراز کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد مرحوم کی رہائش گاہ محلہ غوثیہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عامر شیراز ایک خوش اخلاق، ملنسار اور سماجی خدمات کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے جن کی کمی طویل عرصہ محسوس کی جاتی رہے گی۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کیا جن میں سابق چیئرمین زبیر کیانی، چوہدری شفقت، سابق ممبران بلدیہ شیخ حسن ریاض، ملک زبیر احمد، چوہدری اخلاق حسین، لطیف بھٹی اور اشتیاق صدیقی شامل تھے۔تمام شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔