چوپدری اشفاق/قسمت کی دیوی ان دنوں کلرسیداں پر خاصی مہربان دکھائی دے رہی ہے حکومت پنجاب کی طرف سے کلرسیداں کی کچھ اہم سیاسی شخصیات کو اہم سرکاری عہدے دینے کے نوٹیفیکیشن جاری کیئے ہیں جن شخصیات کو یہ عہدے سونپے گئے ہیں وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و درینہ رہنما ہیں اور ان کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات موجود ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کیلئے روٹس لیول کا کردار ادا کیا ہے اور آج ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو سرکاری عہدے دیئے گئے ہیں جن سیاسی شخصیات کو عہدے دیئے گئے ہیں ان میں سر فہرست نمبردار عنصر محمود ہیں جن کو کلرسیداں تحصیل کیلئے سیکریٹری گڈگورننس مقرر کیا گیا ہے وہ ایک با صلاحیت شخص ہیں ان کی بڑی زمہ اریوں میں تمام سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ ان میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ پالیسیوں پر عملدرآمد کروانا سرکاری اداروں میں موجود خامیوں اور مسائل سے متعلق ہائیر اتھارٹیز کو آگاہ کرنا پرایس کمیٹیوں کی کارکردگی کو چیک کرنا اور ٹائیگر فورس کے معاملات کو دیکھنا شامل ہیں وہ اپنی زمہ اریاں نہایت ہی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں اور ان کا نام اور کام کلرسیداں کے سیاسی افق پر سنائی و دکھائی دے رہا ہے محمد ہارون ہاشمی جن کا کردار کلرسیداں کی سیاست میں اس وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر بھی ہیں ان کا شمار پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنماؤں میں ہوتا ہے ان کو وائس چیرمین واسا راولپنڈی لگایا گیا ہے جو کہ ایک بہت بڑا سرکاری عہدہ ہے وہ اپنے عہدے اپنی زمہ اریوں سے نبرد آزما ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اسی طرح راجہ آفتاب جنجوعہ جو پی ٹی آْئی کے نہایت ہی اہم اور بانی رہنما ہیں ان کو وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے قائم کردہ کمپلینٹ سیل میں کلرسیداں کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ان کی زمہ اریاں نہایت ہی اہم ہیں وہ اپنے اس سرکاری عہدے کی وساطت سے اپنی تحصیل کے پسے ہوئے عوام کے مسائل ان کی شکایات کو بہترین طریقے سے حل کروانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں کلرسیداں سے ہی تعلق رکھنے والی ایک اہم سیای شخصیت شیخ فیاض احمد کو چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن مقرر کیا گیا ہے ان کا عہدہ سب سے بڑا ہے کیوں کے ان کی زمہ اریاں نہ صرف ضلع رولپنڈی بلکہ اٹک، جہلم اور چکوال تک پھیلی ہوئی ہیں یہ ان کیلیئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ان چاروں شخصیات کو سرکار کی طرف سے جو عہدے سونپے گئے ہیں ان کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ان کو اس طرح کی اہم ترین پوسٹوں پر تعیناتی نہ صرف ان کیلئے بلکہ پوری تحصیل کلرسیداں کے عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے اور ان عہدیدا ران کیلئے بھی فخر کی بات ہے کہ پارٹی نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو یہ عہدے سونپے ہیں اور ان کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ اپنی زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اپنی اہمیت کو جانتے ہوئے اپنی تحصیل کیلیئے کوئی ایسا کرادر ادا کریں جو کلرسیداں کی تاریخ کا حصہ بن جائے عوامی مسائل تو لاتعداد موجود ہیں یہ چاروں سرکاری شخصیات اگر ایک پلیٹ فارم پر مل کر بیٹھیں اپنے عوام کے مسائل کے حل کا تہیہ کر لیں تو موجودہ صورتحال میں ان کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ثابت ہو سکتا ہے ان کی سب سے پہلی اور اہم (باقی صفحہ 3نمبر01)
زمہ داری یہ ہے کہ وہ اکٹھے مل بیٹھیں اپنی تحصیل کے حوالے سے گفت و شنید کریں اپنے دیگر ساتھیوں سے تجاویز مانگیں اور اپنی عوام کے مسائل حل کروانے میں اپنا بہترین کردار ادا کریں ایک چھوٹی سے تحصیل میں اتنے زیادہ سرکاری عہدے ملنا کوئی عام بات نہیں ہے اب تبدیلی ہمارے عوام کا حق بنتا ہے اس کے باوجود بھی اگر کوئی تبدیلی نہ آئی تو عوام ان عہدوں کو صرف کاغذی عہدے تصور کریں گئے جن کی ان کے دلوں میں کوئی بھی اہمیت نہ ہو گی اس کے ساتھ ساتھ ایم این صداقت علی عباسی کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ صرف سرکاری عہدے کلرسیداں کے عوام کا مسئلہ نہیں ہیں بلکہ جن افراد کو یہ عہدے دیئے گئے ہیں ان کو با اختیار بنانا بھی بہت ضروری ہے اس کے علاوہ ترقیاتی کاموں کی بھی اشد ضرورت ہے تحصیل میں موجود بہت سارے روڈز بلکل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں ان کی تعمیر و مرمت بہت ضروری ہے دیگر جو پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ہیں وہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا حل ڈھونڈنے میں سرکاری شخصیات اور اپنے منتخب نمائندوں سے مشاورت کریں اور ان کو اپنی تجاویز سے آگاہ کریں۔
191