189

کلرسیداں روڈ پرٹال پلازہ کو یکم جولائی سے فعال کرنے کا فیصلہ

روات کلرسیداں روڈ پرٹال پلازہ باقاعدہ طورپریکم جولائی سے شروع کردیاجاۓگایادرہےیہ ٹال پلازہ تھانہ روات کی حدود مانکیالہ ساگری کے ایریا میں ٹال پلازہ لگایا جاۓ گاجو یکم جولائی سے شروع ہو رہا ہے محکمہ ہائی وے اتھارٹی کے افسران نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ چیف انجینئر نارتھ ہاوے ڈیپارٹمنٹ آف لاہور سے باضابطہ طور پر اس کی منطوری ہوچکی ہے اس بابت متعلقہ تھانہ روات کےایس ایچ اوکو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے

 پنڈی پوسٹ کو زرائع نے بتایا کہ اب ٹول پلازہ روات سے چھ کلومیٹر کے فاصلہ پر سردار مارکیٹ اور ساگری کے درمیان بنایا جارہا ہے جو یکم جولائی سے کام شروع کردے گا

اس سے قبل یکم فروری کو مانکیالہ کے مقام پر ٹول پلازہ کو بنایا گیا تھا جس کو مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ختم کردیا تھا جس کی بناء پر تھانہ روات میں سترہ افراد کو نامزد کرکے مقدمہ درج کیا گیاتھا

اس دوران مقامی علاقہ لوہدرہ کے رہائشی چوہدری رمیض ایڈووکیٹ نے ٹول پلازہ کو مانکیالہ کے مقامی پر بنانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے حکم امتناہی حاصل کرلیا تھا

تقریبا اڑھائی ماہ کی خاموشی کے بعد آج دوبارہ ٹول پلازہ کا کام شروع کیا جارہا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹول پلازہ کو روات سے سات کلومیٹر دور تحصیل کلرسیداں کے ایریا میں بننا تھا لیکن سردار مارکیٹ کے قریب اس کو بنانے سے محکمہ ہائی وے پنجاب ڈی ایچ اے ویلی اور ہومز کے رہائشیوں سے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں