کلرسیداں: دوبیرں کلاں بازار میں چھریوں کے وار سے شخص

کلرسیداں کے نواحی علاقے دوبیرں کلاں بازار میں چھریوں کے پے در پے وار سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مظہر حسین ولد محمد حسین سکنہ موہڑہ چاچیاں دوبیرں کلاں کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مظہر حسین پر نامعلوم ملزم یا ملزمان نے اچانک حملہ کیا اور چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کے بعد مظہر حسین کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو چھریوں کے وار سینے اور بائیں کندھے پر کیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر سید سبطین الحسینین، سب انسپکٹر طاہر (ایچ آئی یو) اور دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد رات گئے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں