147

کلرسیداں‘آہنی مکے سے دو افراد کو مضروب کرنے پر سات اشخاص کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیدں‘ عدالتی حکم امتناعی باوجود بجلی کا پول و تاریں نصب کرنے سے روکنے پر جھگڑا خنجر و آہنی مکے سے دو اشخاص کو مضروب کرنے پر تین نامزد سمیت سات اشخاص کے خلاف مقدمہ درج نواحی علاقے ڈریال کے قاضی مسعود نے پولیس کو بتایا کہ اپنی والدہ اور بیوی کی زمین پر گزشتہ ماہ پختہ گلی واپڈا کی جانب سے کھمبا نصب کرنے بعد سول عدالت سے حکم امتناعی جاری کروا لیاجس پر عدالت نے واپڈا کو تاریں نصب کرنے سے تاحکم ثانی روک دیاامتناعی آڈر باوجود ٹی ایم اے کے اہلکار قاضی ارشد سمیت پولیس ملازم کامران عرف کامی نے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے واپڈا عملے کے ذریعے غیر قانونی تاریں ڈلوانے کی کوشش کی روکنے پر انہوں نے ہاتھا پائی کی کامران نے پستول نکال کر دھمکی دی جب اس بابت ہم ہمراہ عاصم عبدالقیوم وغیرہ تھانہ کلرسیداں پہنچے تو مذکوران پیچھے آگئے اور تھانہ کی حدود میں حملہ آور ہوگئےکامران، قاضی ارشد نے خنجر و آہنی مکے سے وار کرکے عاصم اور عبدالقیوم کو مضروب کرنے سمیت نامعلوم اشخاص نے لاتوں،مکوں سے مار پیٹ کی جو تھانہ کلرسیداں کے عملے نے آکر چھڑایاپولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں