76

کلرسیداں،گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس گئے

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید جھلس گئے۔یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ اراضی اعوان میں پیش آیا جہاں کچن میں گیس کی بدبو محسوس ہونے پر 60سالہ ظفر اپنی بیوی کے ہمراہ کچن میں داخل ہوا اور جونہی انہوں نے بجلی کا بٹن آن کیا تو ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے میاں بیوی دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،دھماکے سے کچن اور دروازے کو بھی شدید نقصان پہنچا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں