کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں کے علاقہ یونین کونسل بشنڈوٹ کے گاؤں ڈھوک کلیا اور ڈھوک نالیاں میں قائم ایک پولٹری فارم پر کیمیکل کا دھواں چھوڑے جانے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھوئیں کے باعث متعدد بچے اور بزرگ افراد بیمار ہو گئے، جن میں سے کئی کو الٹیاں اور بے ہوشی کی شکایات ہوئیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس کلرسیداں نے موقع پر پہنچ کر پولٹری فارم کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔