کلرسیداں نالہ کانسی پر ہونیوالی ناجائز تجاوزات کے حوالے سے وزیراعظم کمپلینٹ سیل میں شکایت درج۔شکایت میں شہری کیجانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نالہ کانسی کلرسیداں شہر پل کے پاس نالہ کی زمین پر تجاوزات کر کے اس کی چوڑائی کو مزید تنگ کیا جارہا ہے جس سے موسم برسات میں پانی کا بہاو تیز اور پانی کی سطح بلند ہو کر خطرناک شکل اختیار کر لیتی ہے مزید گزشتہ کئی سال قبل نالہ کانسی کے اردگرد تجاوزات قائم ہو چکی تھیں مگر اب رفتہ رفتہ باقی رہ جانے والی چوڑائی پر بھی قبضہ کیا جارہا ہے محکمہ مال کلرسیداں کے ریکارڈ میں سے مذکورہ مقام سے نالہ کی اصل چوڑائی اور موجودہ چوڑائی کو پڑتال کیا جائے تو حقائق واضح ہو جائیں گے اب مزید جو کچھ بچ گئی اس پر بھی تجاوزات جاری ہیں شمال سائیڈ جانب مٹی کی بھرائی تو جنوب میں ویلڈنگ کی دوکان بھی تعمیر ہو چکی ہے محکمہ مال کے ریکارڈ کو ملحوظ رکھ کر میرٹ پر نشاندہی کی جائے اور مقامی انتظامیہ کو اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں
344