کلرسیداں،دو موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر بھاگنے والا ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار

چوک پنڈوڑی (عثمان مغل)دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کی بھاگنے کی کوشش ٹریفک پولیس نے ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد گاڑی نمبر AYZ-255 جسکو صبا اسلم سکنہ چکسواری میرپور چلا رہا تھا بینک چوک کنعان کے دو موٹر سائیکلسٹ کو ٹکر مار کر بھاگ کیا ، شہری کی جانب سے فورا ٹریفک انچارج کلرسیداں سجاد قریشی کو معاملے سے آگاہ کیا ۔بائے پاس کے مقام پہ فورا ناکہ بندی کی گئی اور متعلقہ ڈرائیور اور گاڑی کو ڈیوٹی افسر کے حوالے کردیا گیا جبکہ چار زخمی افراد کو ریسکیو 1122 کے ذریعے کلرسیداں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جنگی شناخت یہ ہے محمد ساجد اور محمد راشد ولد محمد فاروق دونوں بھائی سکنہ میرپور ہیں