وک پنڈوڑی (نمائندہ پندی پوسٹ)سیاسی و سماجی شخصیت کسان کونسلر عبدالغفار بھٹی چبوترہ میں سپردخاک،نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گف سے منتخب کسان کونسلر عبدالغفار بھٹی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاوں چبوترہ کلرسیداں روڈ پر ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر قمر السلام راجہ ،سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی ،سابق تحصیل ناظم ملک سہیل اشرف،وائس چیئرمین راجہ توقیر المعروف شیر بہادر،وائس چیئرمین ظفر عباس مغل،وائس چیئرمین افتخار بھولا،راجہ آفتاب جنجوعہ،پی پی رہنما نمبردار افضل،مسلم لیگ ق کے صدر راجہ اخلاق سمیت اراکین پریس کلب کلرسیداں راجہ غلام قنبر ،راجہ راشد،بدربشیر بد ر سمیت علاقہ سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا مرحوم عبدالغفار بھٹی گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل گف سے کسان کونسلر منتخب ہوئے تھے
310