ملہال مغلاں (فخر مرزا‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔پنڈی گجراں اڈہ گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا موجود لوگ جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے واقعات کے مطابق حسن علی ولد پرویز حسین ساکن ڈھپئی جو کہ ونگز کالج کا طالبعلم ہے نے پولیس کو رپورٹ دی کہ کلرکہار سائنس کالج کے سامنے کھڑے اوباشوں کو جو راہ چلتی طالبات کو تنگ کر رہے تھے کو منع کیا جنہوں نے اسے اپنی بے عزتی پر معمول کیا پہلوان عثمان مانی ولد لیاقت المعروف جوجو ساکنان صابہ موہڑہ،حیدر ساکن بھوبھڑ،رضوان پٹھان ولد کریم خان ساکن صابہ موہڑہ و پانچ دیگر نامعلوم پنڈی گجراں سٹاپ پر کالے رنگ کی XLIمیں آئے اترتے ہی فائرنگ شروع کر دی پسٹل کے بٹ مارے جس سے وہ شدید زخمی ہو ا اور بھاگ کر قریبی بیکری میں چھپ کر جان بچائی اوباش غنڈے اسے اغواء کرنا اور جان سے مار دینا چاہتے تھے پولیس چوکی ملہال مغلاں کے ساجد اے ایس آئی نے مقدمہ زیر دفعہ 367ت پII,147,149 337Fٰدرج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
472