کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈیڈھ کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دے پر پولیس کی دوڑیں لگا دیں۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب آڑھائی بجے کے قریب صباء نامی خاتوں نے 15 پر اطلاع دی تھی کہ دس کے قریب افراد اس کے گھر میں گھس آئے ہیں اور گھر میں موجود ایک کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیق کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔پولیس شبہ کی بنیاد پر کچھ لوگوں کو تھانے بھی لے آئی ہے۔خاتون کے مطابق اس نے تمام رقم فریج میں رکھی ہوئی تھی جسے نامعلوم ملزمان نکال کر فرار ہو گئے۔ادھر ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ 15پر جھوٹی کال کر کے پولیس کا وقت ضائع کرنے پر صباء اور اس کے شوہر پرویز کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
127