124

ڈیڑھ سو سے زائد چوری شدہ ٹرانسفارمر برآمد

چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈائریکٹر آپریشن آئیسکو اسلام آباد کے ٹیم کے ہمراہ تلہ گنگ اور گردونواح کے دیہاتوں میں چھاپے، ڈیڑھ سو سے زائد چوری شدہ ٹرانسفارمر برآمد کر لیے۔ڈائریکٹر آپریشن محمد اسلم خان نے ٹیم کے ہمراہ نجی ورکشاپوں اور واپڈا دفاتر پر اچانک چھاپے مارے جہاں پر ڈیڑھ سو سے زائد ٹرانسفارمر برآمد کر لیے گئے۔ مذکورہ ٹرانسفارمر چوری شدہ تھے اور ان کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی تھی، واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر چوری کر کے ٹمپرنگ کرنے کے بعد دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس سے آئیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں