سی پی اوراولپنڈی کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری،کھلی کچہری میں شہری کی شکایت اورمحکمانہ غفلت برتنے پر 02سب انسپکٹر جبری ریٹائرڈ،جبکہ بد عنوانی کی شکایات پر02 اے ایس آئی کو چارج شیٹ جاری کرکے محکمانہ انکوائری کاحکم۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کھلی کچہری کاانعقاد کیا، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے38 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پرتھانہ رتہ امرال میں تعینات سب انسپکٹر امیرحسین اورپولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹراعجاز محمود کومحکمانہ غفلت برتنے پرجبری ریٹائرڈ کردیاگیا،دونوں سب انسپکٹرز کو انکوائری کے دوران الزامات درست ثابت ہونے پر جبری ریٹائرڈ کیاگیا،جبکہ بدعنوانی کی شکایات پر تھانہ کلرسیداں میں تعینات اے ایس آئی سخاوت حسین اورتھانہ وارث خان میں تعینات شہزاد حسین اے ایس آئی کو چارج شیٹ جاری کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.