159

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا زیرتعمیر نوتھیہ سڑک کا دورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے شاہ باغ تا نوتھیہ روڈ پر ناقص میٹیریل کے استمعال کے خلاف کی جانے والی شکایت پر آج بروز جمعرات مذکوری روڈ کا وزٹ کرتے ہوئے موقع ہر انکوائری کی ہے انکوائری کے سلسلے میں انہوں نے محکمہ ہائی وے کے زمہ داران متعلقہ ٹھیکدار اور شکایت کنندہ کو بھی طلب کر رکھا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرہشن نے تمام فریقین کے بیانات قلمبند کئے ہیں اور درخواست گزار کو روڈ کے کام میں مزید رکاوٹ نہ ڈالنے کی بھی ہدایت کی ہے اور درخواست ہر فیصلہ بہت جلد آنے کی توقع ہے اس موقع ہر سرکاری افسران کے ہمراہ رہنما ہی ٹی آئی راجہ فیصل زبیر بھ موجود تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں