134

ڈبلیو ایچ او کے وفد کا مری ہسپتال کا دورہ

مری(محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سینئر رکن ڈاکٹر ڈاکٹر کورے پیک کا ڈبلیو ایچ او پاکستان کی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا دورہ ہسپتال کی اعلیٰ کارکردگی پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ نٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور انکی ٹیم کی تعریف،گذشتہ روز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سینئر رکن ڈاکٹر کورے پیک نے ڈبلیو ایچ او کے ٹیم ممبران ڈاکٹر شمائلہ اور ڈاکٹر مسعود کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کیاانکے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی بھی تھے دورے کا مقصد اے۔ایف۔بی سرویلینس سے متعلق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کی کارکردگی کا معائنہ کرنا تھا، ڈاکٹر کورے پیک جنکا تعلق امریکا سے ہے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کے شعبہ امراض بچگان اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ بھی کیامیڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے مہمان ڈاکٹر اور انکی ٹیم کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،ڈاکٹر کورے پیک نے دورے کے اختتام پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انکا کہنا تھا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا دورہ کر کے انھیں بہت اچھا لگا اور وہ ٹی ایچ کیوہسپتال مری کی مجموعی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں