اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کا ہوگیاڈالر عروج پر، روپیہ انتہائی ناقدری کا شکارامریکی ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلندیوں پر جبکہ پاکستانی روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار ہے۔انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 276.58 روپے ہے، انٹربینک میں آج ڈالر 5 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 13.98روپے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ جمعے کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 262.60 روپے تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے کا ہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 7.50 روپے مہنگا ہوا۔اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز منفی میں تبدیل ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو تھوڑی ہی دیر بعد منفی میں تبدیل ہو گیا۔
67