131

چیف الیکشن کمشنر نےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے  ) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد نے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں پنجاب، سندھ اور

خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمشنرز نے شرکت کی اس موقع پر تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس حوالے سے حائل مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق امور زیرغورآئے۔اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر مئی میں وہاں بلدیاتی انتخابات کرادیئے جائیں گے جب کہ پنجاب میں نومبر اور سندھ میں آئندہ سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں