166

چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی شاہد عمران مارتھ نے کہا

راجہ ارشد کیانی
پندی پو سٹ ‘واہ کینٹ
چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے۔کہ عوام کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ فوقیت دی۔اور تحصیل ٹیکسلا کے عوام کی بلا تفریق خدمت کرنے کی کوشش کی۔اور علاقہ کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برائے کار لانے کی کوشش کی۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ و وائس چیئرمین زیشان صدیق بٹ اور کونسلران بلدیہ ٹیکسلا کی جانب سے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ ، وائس چیئرمین زیشان صدیق بٹ،ٹی ایم او زیشان قمر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کونسلر بلدیہ ٹیکسلا طاہر محمود طاہری،شیخ ساجد،اللہ دتہ،اے سی ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ اور ڈی ایس پی ساجد گوندل بھی موجود تھے۔شاہد عمران مارتھ نے کہا۔کہ میں نے بطور اے سی ٹیکسلا جتنا عرصہ بھی یہاں گذارا۔عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے رہتے تھے۔اور میں نے ہمیشہ بلا تفریق عوام کی خدمت کی۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں