138

چیئرمین شوکت علی سے انٹرویو

جھٹہ ہتھیال( انٹرویو، ملک ظفر اقبال‘ تصویرمدثر علی ) چیئرمین شوکت علی جو کہ سیاسی و سماجی لحاظ سے اس علاقے میں جانے پہچانے جاتے ہیں اور بیل دوڑ کے شوق کی وجہ سے راولپنڈی، ٹیکسلا، فتج جنگہری پور، میر پور اور آذاد کشمیر میں مشہور ہیں پنڈی پوسٹ کی ٹیم نے ان سے خصوصی انٹر ویو کیا ہے جو قارئین کی نظر ہے
سوال پنڈی پوسٹ:۔اپنی زندگی کے آغاز اور اتار چڑھاؤ کے بارے میں کچھ بتائیے
جواب:۔ الحمد للہ میں نے ایک بہترین زندگی گزاری ہے ایک متوسط اور زمیندار گھرانے سے تعلق ہے ایک عام پڑھا لکھا شخص ہوں اور حتی الوسع کوشش کرتا ہوں کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کی خدمت اور کام کروں اور آنے والے شخص کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیا۔ ہمیشہ غریب اور مظلوم کا ساتھی رہاہوں اور ظلم و جبر کرنے والوں کی مخالفت کی ہے کوشش کرتا ہوں کہ اپنی جیب سے خرچ کر کے لوگوں کے مسائل حل کروں اور جہاں تک ممکن ہو سکے بھلائی کے کاموں کے لیے دن رات ایک کر دیتا ہوں خاص بات کہ صبح گھر سے نکلتے وقت ماں کے پیروں کو بھوسہ دے کر اور دعا لے کر گھر سے نکلتا تھا ۔
پنڈی پوسٹ:۔سیاست میں کب سے قدم رکھااور سیاسی وابستگی کے بارے بتائیں
جواب:۔1983میں یونین کونسل ترائیا میں ممبر منتخب ہوا اس کے بعد 1992-93میں چئیر مین یونین کونسل ترائیا منتخب ہوا اور 1998میں ممبر ضلع کونسل راولپنڈی منتخب ہوالوگوں کے مسائل حل کرنے کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا اور الحمد للہ آج تک کسی کو مایوس نہیں کیا ۔
شروع دن سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہوں اور موجودہ حلقہNA52میں چوہدری نثار علی خان کا حمایتی رہا ہوں اور رہوں گا دلچسپ بات یہ ہے کہ میری وابستگی اتنی واضح ہے کہ آج تک کوئی دوسرا امیدوار مجھ سے ووٹ مانگنے نہیں آیا۔
پنڈی پوسٹ:۔سما جی کاموں کے حوالے سے کچھ بتائیے گا۔
جواب؛ میں نے اپنی زندگی میں کوشش کی ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے غریب ،بے سہارا،اور مظلوم لوگوں کے کام آ سکوں الحمد للہ کوئی شخص کبھی خالی نہیں گیا جس کے لیے شاید مجھے جیب سے خرچ کرنا پڑا اور چاہے جتنی بھی ناراضگی مول لینی پڑے کسی کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کر سکتا۔عوامی کاموں کے سلسلے میں تقریباً تمام محکموں خصوصاً پولیس،محکمہ مال سے واسطہ پڑتا رہتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کے کام فی سبیل اللہ کرواؤں مخالفین پروپیگنڈہ کرتے کرتے خود ہی چپ ہوجاتے ہیں لوگوں کے لیے چوبیس گھنٹے دروازے کھلے ہیں
پنڈی پوسٹ:۔عام زندگی میں کیا مشاغل ہیں
مہمان نوازی کا شوق شروع سے ہے اور مہمانوں کی خاطر مدارت سے دلی سکون ملتا ہے بیل دوڑ کا شوق ورثے میں ملا ہے اور جہاں کہیں بھی بیل دوڑ ہو حاضر ہوتا ہوں اور اپنے بیلوں کو بھی لے کر جاتا ہوں ضلع راولپنڈی کے علاوہ ٹیکسلا،ہری پور،فتح جنگ،آذاد کشمیر اور دور دراز علاقوں میں میری خاص پہچان ہے اور اکثر بیل دوڑ میں(ٹائم کیپر)ریفری کے فرائض سر انجام دیتا ہوں
۔پنڈی پوسٹ:۔آپ پنڈی پوسٹ کے توسط سے اگر لوگوں کو کوئی پیغام دینا چاہیں۔

Back to Conversion Tool

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں