چک بیلی روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے سے مکان میں جا گھسا

چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان روڈ سے ڈھڈیال کی جانب آنے والا 22 ویلر ٹرالر فم کسر کے قریب چڑھائی چڑھتے ہوئے پریشر پائپ پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر ریورس جاتے ہوئے ایک مکان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود سامان کو نقصان پہنچا لیکن معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا