چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنڈوری آئل فیلڈ چک بیلی خان سے ملحقہ گھر سے لاوا نکلنے لگا ہے جس کی وجہ سے گھر کے مکین گھر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں موضع باہیا کے ظہیر احمد اور عاشق حسین پسران محمد اکرم نے بتایا کہ پنڈوری آئل فیلڈ کی ڈرلنگ کی وجہ سے ان کے گھر کے اندر سے زمین پھٹ گئی ہے اور اس سے لاوا ابلنے لگا ہے گھر رہنا تو محال، کھڑا ہونا بھی مشکل ہو رہا ہے واقعہ سے پنڈوری آئل فیلڈ کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے لیکن تا حال کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا متاثرین نے پی او ایل حکام اور وزارت پٹرولیم سے نوٹس لینے اور ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے
388