548

چک بیلی خان،مہوٹہ موہڑہ زیادتی کیس کا ملزم گرفتار

چک بیلی خان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مہوٹہ موہڑہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چک بیلی خان کے علاقہ مہوٹہ موہڑہ میں واجد نامی شخص نے نسیم بی بی نامی بھکارن خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی کر دیا تھا جبکہ اس کی معصوم بیٹی کو قتل کر کے خود موقع سے فرار ہو گیا تھا نسیم بی بی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ چند گھنٹے زندہ رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے ملزم واجد کو گرفتار کر لیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں