چوکپنڈوڑی،لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرایا،ڈرائیور جاں بحق

چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں کے نواحی علاقے رؤف آباد کے قریب چوکپنڈوڑی روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور قمر خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق قمر خان کا تعلق گنگوٹھی روڈ، بھکڑال سے تھا اور وہ رکشہ چلا کر محنت مزدوری کرتا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ معمول کے مطابق اپنی سواری لے کر جا رہا تھا کہ اچانک رکشہ دیوار سے جا ٹکرایا۔

حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا اور ایک زخمی گنگھوٹھی روڈ بھکڑال جبکہ دوسرا زخمی پنڈوڑی کا رہائشی ہے۔ تینوں آپس میں کزن ہیں۔