1,064

چونترہ:رانا شاہد قتل میں ملوث ملزم کا تعلق کلرسیداں سے نکلا

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایک ماہ قبل کلر سیداں سے اغواء ہونے اور بعد ازاں تھانہ چونترہ کے علاقہ سے برآمد ہونے والی پچاس سالہ رانا محمد شاہد سکنہ ملتان کی نعش کے قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث کلر سیداں کے نواحی علاقہ مرزا کمبیلی کے رہائشی محمد عثمان کو باضابطہ طور پر گرفتار کر کے مقامی عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ملزم کی گرفتاری موبائل فونز ڈیٹا کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے جبکہ قتل کیس میں ملوث باپ بیٹا نعش برآمد ہونے کے فورا بعد ہانگ کانگ فرار ہوجانے میں کامیاب ہو گئے۔ملزم نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ ہانگ کانگ فرار ہونے والے قیصر نامی شخص کیساتھ بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور 13 جون کے روز قیصر نے جب مقتول رانا شاہد کو کلر سیداں سے اغواء کیا تو اس وقت وہ بھی گاڑی میں موجود تھا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ملزم عثمان کی لوکیشن بھی پائی گئی ہے۔سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی نے بتایا کہ ہانگ کانگ فرار ہونے والے ملزم قیصر اور اس کے بیٹے اویس کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ حاصل کئے جا رہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں