چکوال (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ جاتلی کی حدود سید اڈہ پر کریانہ سٹور میں چوری کی بہت بڑی واردات تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چور سٹور کے عقب سے سرنگ کھود کر حاجی لیاقت حسین کے سٹور کے اندر داخل ہوئے۔ چوروں نے کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کی اور بقیہ سٹور اور سٹور سے ملحقہ گودام کو آگ بھی لگا دی جس سے سٹور کے اندر موجود شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سمیت ضروری کاغذات بھی جل کر خاکستر ہو گئےسٹور مالکان حاجی لیاقت حسین کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کرا دی گئی ۔