(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان ایک منجھے سیاستدان ہیں مگر انہوں نے اسمبلی میں حلف نہ لے کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی, اپنے حلقے کے عوام کے تین سال ضائع کئے ہیں اور اپنے ووٹروں کو سیاسی یتیمی کا شکار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداریا پاکستان تحریک انصاف کے لئے کوئی چیلنج نہیں ہیں – ویسے بھی وہ اسمبلی میں اپنی ہی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر بیٹھیں گے۔یہ باتیں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی میں صحافیوں کیلئے قائم کردہ خصوصی کورونا ویکسینیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور جوائنٹ سیکریٹری شکیلہ جلیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چوہدری نثار نے اگرچہ اپنے ووٹروں کو ان کے حق سے محروم رکھامگر چوہدری نثار کو دیر آئے درست آئے کے مصداق ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چوہدری نثار کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ ہو سکتا ہے ن لیگ میں ہی کوئی نیا گروپ سامنے آئے گا
333