مسلم لیگ ن میں جہاں مریم نواز اور شہباز شریف کے دھڑے ہونے کے بارے میں بات کی جاتی تھی وہیں اب چوہدری نثار علی خان کے سیاسی منظر نامے پر دوبارہ اُبھرنے کے بعد مسلم لیگ ن واضح طور پر گروپ بندی کا شکار ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی گروپ چوہدری نثارعلی خان سے سیاسی تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، اسحاق ڈار ، رانا تنویر ، شیخ روحیل اصغر ، ایاز صادق ، کا شمار چوہدری نثار کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں میں ہوتا ہے جبکہ راجپوت برداری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی بھی چوہدری نثار علی خان کے لیے ہمددریاں ہیں ۔
492