لاہور(سی این پی)چودھری نثار آج رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، کہتے ہیں سوچ اور موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسمبلی سے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ حلف اٹھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے، عوام کو کورونا سے بچانا بھی حلف لینے کی وجہ بنا۔ یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے بطور آزاد امیدوارجیتے تھے تاہم انہوں نے تاحال حلف نہیں اٹھایا۔
286