198

پیپلزپارٹی کے ورکروں کا قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار

ؓرپورٹ عبدالخظیب چوہدری
پیپلزپارٹی حلقہ پی پی پانچ کا اجلاس گزشتہ روزپیپلزسیکرٹریٹ جوڑیاں میں منعقد ہوا جس میں تھانہ روا ت اور چونترہ کی یونین کونسلوں کے عہدیدارن اور پارٹی ورکروں نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران روات اور چونترہ کے علاقوں میں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے کماحقہ فنڈز نہ دینے اور پارٹی ورکروں کے مسائل کی جانب توجہ نہ کیو جہ سے ورکروں نے قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل صدر کو بھی عہدے سے ہٹانے کے لیے قرارد اد منظور کی
قومی اسمبلی کا حلقہ این باون جوکہ تھانہ روات چونترہ اور کلرسیداں کے بیشتر یونین کونسل پر مشتمل ہے گزشتہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر موجودہ وزیراعظم کے صاحبزادہ راجہ خرم پرویز نے حصہ لیا تھا لیکن وہ چوہدری نثار علی خان کے مقابلہ میں فتخ تو حاصل نہ کرسکے لیکن وفاق میں حکومت پیپلزپارٹی کی بننے کی وجہ سے ورکروں اور ووٹروں کے حوصلے پست نہیں ہوئے تھے انھیں کوئی قومی یقین تھا کہ وہ وفاق میں ہوتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا لیکن یہاں اس کے متضاد ہوا چونکہ اس علاقہ سے صوبائی اسمبلی کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹر ظفر اقبال بھی الیکشن میں شکت کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے جس کی وجہ سے ووکر سیاسی طور پر یتیم ہوکر رہ گئے جس کا انھوں نے اپنے طور پر چار سال سے حالات کا سامنا اور سختیاں برداشت کیں لیکن راجہ پرویز اشرف کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے کی وجہ سے مذکورہ حلقہ کے سپورٹروں کو ایک مرتبہ پھر امید کی کرن نظر آئی لیکن اس کے باوجود کوئی میگا پروجیکٹ کا اعلان نہ ہوسکا وزیر اعظم نے تحصیل کلرسیداں کے لیے پینتیس کروڑ کی منظوری دی تاکہ ہریونین کے ورکروں اور ووٹروں کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں لیکن تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس کے لیے عملی طور پر گرانٹ جاری نہ ہوسکی اور اس کے ساتھ ساتھ ضلعی صدر مرتضی ستی نے بھی اس حلقہ کے عہدیدارن سے بھی کوئی باقاعدہ میٹنگ کی اور نہ ہی ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی اب چونکہ الیکشن قریب ہیں اور پارٹی ورکر مایوسی کا شکار ہیں کہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کے حصول کے حوالے سے ووٹروں کا کسی طرح سامنا کریں گے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پارٹی قیادت پر پریشر ڈالنے کے لیے ووکروں نے قیادت پر عدم اعتماد کا اظہا ر کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پارٹی کے لیے بے لوث کام کرنیوالوں ورکروں کا خیال رکھنا قیادت کی اولین ذمہ داری ہے پیپلزپارٹی کی موجودہ مرکزی قیادت کو چاہیے کہ وہ الیکشن سے قبل حلقہ پی پی پانچ کے پسماندہ علاقوں کے ترقی وخوشحالی کے لیے میگا پروجیکٹ کا اعلان کریں تاکہ جو علاقے ن لیگ کے ہونے والے بے شمار ترقیاتی منصوبوں کے باجود نظر انداز رہے ان میں ترقیاتی کام کروا کر ووٹروں و کارکنوں کے حوصلے بلند ہوسکیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں