196

پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں دوسری بڑی سیاسی قوت ثابت ہوئی،ظہیر سلطان

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان،تحصیل صدر سیٹھ محمد اعجاز بٹ،کونسلر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ اور چوہدری رضوان کلیال نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو شکست دے کر پیپلز پارٹی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی بلاول بھٹو زرداری سے محبت غیر متزلزل ہے جس کا ثبوت انہوں نے انتخابات میں دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کی پیداوار ہے اور پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کے بعد آزاد کشمیر میں بھی انہوں نے ماضی کے کھیل کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے ہوئے تھے جس سے عمران خان کے صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا پول کھل گیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آزادانہ انتخابات کشمیر کاز کیلئے ضروری تھا۔ پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی رات کی تاریکی میں الیکشن کے نتائج کو بدل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں اس سے پہلے کبھی کسی وزیر اعظم نے دورہ نہیں کیا تھا مگر عمران خان کے دورے نے دھاندلی کی بنیار رکھی۔انہوں نے دعوی کیا کہ اگر آزاد کشمیر میں صاف اور شفاف انتخابات ہوتے تووہاں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں