خادم اعلیٰ پنجاب دیہی روڈز پروگرام شروع کرنے پر جناب وزیر اعلی پنجاب مبارک باد کے مستحق ہیں پیارے وطن پاکستان کی 70فی صد آبادی دیہات پر مشتمل ہے افرادی قوت دیہاتوں میں موجودہے زراعت اور قدرتی وسائل دیہاتوں میں پائے جاتے ہیں ملکی خوراک سبزیات دیہات اگاتے ہیں گویا کہ ملکی ضرورت کی بہت ساری چیزیں دیہاتوں میں باآسانی اور کم نرخوں پر دستیاب ہیں اور سب سے بڑھ کر ووٹوں کا تناسب دیہاتوں میں زیادہ ہیں اور یہی غریب اور سادہ دیہاتی لوگ اپنے ووٹوں سے ایم پی اے اور ایم این ایز کا چناوکرتے ہیں اور پھر حکومت بنتی ہے مگر کالج‘ یونیورسٹیاں‘ٹیکنیکل ادارے‘ کارخانے‘ فیکٹریاں‘ ہسپتال اور دفاتر تمام شہروں میں موجود ہیں اور 70 فی صد آبادی کیلئے آٹے میں نمک یہی وجہ ہے کہ لوگ دیہات کو چھوڑ کر شہروں کا رخ کرتے ہیں اور اسی وجہ سے شہروں میں روز بر وز نئے نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جب آبادی بڑھے گی تو مسائل بھی بڑھیں گے خادم اعلیٰ پنجاب دیہی روڈز پروگرام شروع کر کے جناب وزیر اعلی پنجاب نے بہت ہی اچھا قدم اٹھایا ہے جب دیہاتوں میں اچھی روڈز ہو نگی تو لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہو گی تو لوگ شہروں میں جا کر رہنے کی بجائے اپنے دیہات ہی میں رہنا پسند کریں گے جناب وزیر اعلی پنجاب سے میری یہ استدعا ہے کہ دیر آئے درست آئے کو سامنے رکھتے ہو ئے اور اس بات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے کہ انہیں دیہاتوں کے باسیوں نے اپنے ووٹ دیکر آپ کو اپنا حکمران بنایا ہے ان کیلئے اسی طرح دیہی یونیورسٹیاں‘ دیہی ڈگری کالج ‘دیہی ہسپتال جن میں تمام سہولتیں موجود ہوں دیہی ٹیکنیکل ادارے ‘ فیکٹریاں‘ کارخانے بھی دیہات میں لگائے جائیں اس سے دیہاتی لوگوں کو روز گا ر اپنے گھروں کے قریب مل جائے گا اور لوگ شہروں کا رخ نہیں کریں گے جب شہروں میں آبادی کا دباوء کم ہو گا تو حکومت کے مسائل بھی کم پیدا ہو نگے ملکی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہو گا اور ملک خوشحال ہو جائے گا مجھے امید ہیں کہ جناب وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاحب میری اس درخواست کو شرف قبولیت بخشیں گے اور اپنی عنائیات کا رخ دیہاتوں کی طرف موڑیں گے ۔{jcomments on}
94