کلرسیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کی منشیات کے خلاف کارروائی، شراب برآمد۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سوار سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ریجنل آفیسر راولپنڈی غازی فیصل سلیم اور ضلعی افسر ضلع راولپنڈی قاضی فیصل منظور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی چوہدری عامر علی کی زیر قیادت ڈیوٹی افسر عاطف حسین شاہ سب انسپکٹر نے کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق عاطف حسین شاہ ہمراہ کانسٹیبلان ولید واجد اور ندیم شاہ جبکہ ڈرائیور محمد مبین کے ساتھ موبائل گشت پر بمقام صدیق شہید چوک موجود تھے کہ اسی دوران ایک کار نمبر ایل زیڈ ایکس 4149 ہونڈا سٹی سلور رنگ کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے اپنا نام شمیر شاہد سکنہ بحریہ فیز سیون اسلام آباد بتایا۔
تلاشی لینے پر اس کی گود میں رکھے نیلے رنگ کے شاپر سے ایک بڑی بوتل شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 298/26 بجرم چار حد تھانہ روات میں درج کر لیا ہے۔اہلیان علاقہ نے منشیات کے خلاف کارروائی پر پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے، جبکہ اعلیٰ افسران نے ڈیوٹی افسر اور اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.