107

پوٹھوہاری گیت نگاری کا اہم نام

1983ء میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں پنجابی پوٹھوہاری ادبی پروگرام ”پنجاب رنگ“ کیلئے پنجابی مشاعر ے کی ریکارڈنگ ہوئی جس کے میزبان اختر امام رضوی اور پروڈیوسر شاہد اختر چک تھے

،شعرا میں سیدضمیرجعفر ی،جلیل عالی،دلپذیر شاد،امداد ہمد ا نی ما جدصدیقی،ڈاکٹر سعد اللہ کلیم،عابد جعفری،رشیدہ سلیم سیمیں،فضل الٰہی بہار، الطاف پرواز اورعابد حسین جنجوعہ تھے،مشاعرے میں ایک نوجوان نے پہلی بار شرکت کی اور اپنی پہلی پنجابی غزل پیش کی،مشاعرے کی ریکارڈنگ کے بعد جب تمام شعراء جاچکے تو اختر امام رضوی نے اس نوجوان شاعر کو اپنے کمرے میں روک لیا

اور محبت بھرا گلہ کرنے کے انداز میں کہا کہ ”یہاں پنڈی اسلام آباد میں پنجابی لکھنے والے بہت ہیں،پوٹھوہاری صرف دلپذیر شاد ہی لکھتے ہیں،پنڈی کے پنجابی لکھنے والے دوستوں سے میں کچھ نہ کچھ پوٹھوہاری میں لکھوا لیتا ہوں،آپ مستقل بنیادوں پر پوٹھوہاری لکھیں تاکہ دلپذیر شاد کیساتھ ایک اوربندے کا اضافہ ہوجائے“۔یہ نوجوان شاعرعابد حسین جنجوعہ تھے

جنہوں نے بعد میں دلپذیر شاد اور نثار ناز ٹکالی کی رہنمائی میں پوٹھوہاری زبان و ادب کیلئے بے بہا کام کیا۔عابد حسین جنجوعہ کی پنجابی اور اردو شاعری پر گفتگو پھر کسی موقع پر چھوڑ رکھتے ہیں،میری دلچسپی انکی پوٹھوہاری شعر وادب کیلئے خدمات تک مرکوز ہے

،عابد حسین جنجوعہ 04اپریل1962ء کو موہڑہ پیرووالاموضع ڈریال،ڈاکخانہ درکالی معموری،تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے،آج کل ڈھوک صابری پنڈی روڈ کلر سیداں میں رہائش پذیر ہیں۔

گورنمنٹ مڈل سکول مرزا کمبیلی تحصیل گوجر خان سے1976ء میں مڈل،گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں سے 1978ء میں میٹرک، گورنمنٹ انٹر میڈ یٹ کالج کلر سیداں سے 1 9 8 5 میں ایف ا ے، علامہ اقبال او پن یونیورسٹی سے 1990میں بی ا ے،بہاؤ الدین ز کریا یونیورسٹی ملتان سے 1995میں ایم اے مطالعہ پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول مرزا کمبیلی میں دوران تعلیم سکول لائبریری کا انچارج بنایا گیا

تو کتب بینی اور ادب کا شوق پیدا ہوا،1979ء میں کالج دور میں باقاعدہ شاعری کا آغاز پوٹھوہاری بیت سے کیا،بعد ازاں اردو،پنجابی اور پوٹھوہاری میں حمد نعت منا قب غزل،نظم اور گیت نگاری کی،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی کی سربراہی میں انجمن صحافیاں کلر سیداں میں شمولیت اختیار کی اورانجمن کے ہی ایک اجلاس میں پہلی اردو غزل پیش کی جہاں بہت حوصلہ افزائی کی گئی

۔حلقہ احباب سخن کلر سیداں اور پوٹھوہاری ادبی سنگت کلر سیداں میں شمولیت اختیار کی تو اس وقت کے خطہ پوٹھوہار کے معروف شاعر دلپذیر شاد،نثار ناز ٹکالی،نجمی صدیقی اور آرزو انبالوی نے حوصلہ افزائی کی۔بزم شعراء پوٹھوہار بیول کے مشاعروں میں نثار ناز ٹکالی کے ساتھ شرکت کرتے،نثار نازٹکالی نے ”پوٹھوہار رنگ“ کے نام سے بیت کا انتخاب شائع کیا

جس میں پوٹھوہار کے شعرا کا کلام شامل تھا۔راولپنڈی آئے تو علی اصغر ثمر،ڈاکٹر منور ہاشمی،نجمی صدیقی،اقبال ظفر ٹوانہ،طاہرہ غزل،تنویر را جہ،عبدالرحمٰن کاشف اورفرید زاہدسے ملاقاتیں چل نکلیں،علی اصغر ثمر کی بزم احباب قلم میں شامل ہوگئے

،سرور انبالوی کی گلزار ادب راو لپنڈی کے زیر اہتمام طرحی مشاعروں،ادارہ ادب و ثقافت اسلام آباد میں طارق شاہد اور الطاف پرواز کے ہمراہ علاقائی زبانوں کے مشاعروں میں شرکت کی،سی ڈی اے آڈیٹوریم میں ماہانہ مشاعروں میں پوٹھوہاری کلام پڑھنے کا اعزازحاصل ہوا۔ کل پاکستان مشاعروں میں کوئٹہ،لاہورکراچی پشا و ر ا یبٹ آباداورچکوال بطور شاعر شرکت بھی کی

۔حلقہ احباب سخن اور پوٹھوہاری ادبی سنگت کلر سیداں کے بھی عہدیدار رہے۔1980 میں تنویر احمد راجہ سے مل کر بزم نوائے ادب کلر سیداں قائم کی بعدمیں عظمت مغل اور یاسر کیانی بھی ساتھ شامل ہو گئے۔ کلرسیداں سے ادبی پرچہ تنویر کے نام سے جاری کیا جسکے7 شمارے شائع کیے۔جن میں اردو پنجابی پوٹھوہاری تخلیقات شامل ہوتی تھیں۔ تنویر احمد راجہ اورطاہرہ غزل”تنویر“ کے معاون ایڈیٹر تھے

۔ 1986 میں کوئٹہ مشاعرہ میں شرکت کے دوران عطا شاد،آغا ناصر،سرور جاوید،بیرم غوری،محسن شکیل،اعتبار ساجد،نواب شاہ میں کل پاکستان مشاعرے میں شرکت کے دوران محشر بدایونی،محسن بھوپالی اورقاسم جلالی سے ملاقاتیں ہوئیں۔1986ء میں کچھ عرصہ تک روزنامہ حیدر راولپنڈی کے میگزین ایڈیٹر اور ادبی صفحہ کے انچارج بھی 19 جنو ر ی 1988ء میں پاکستان پوسٹ میں بطور کلرک بھرتی ہوئے

اورپہلی تعیناتی کونتریلا تحصیل گوجر خان میں ہوئی ا ور 0 4 ا پر یل 2 0 2 2 کو بطوراسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر راولپنڈی جی پی اوپنشن برانچ سے ریٹائر ریڈیو پاکستان راولپنڈی اور پاکستان ٹیلی ویژن اسلام آباد کے لئے گیت اورملی نغمے لکھے جوشہزاد نائیک،محمودہ قمر،رافعہ بانو،چن پرویز حید ر، ثنا ء نعمت،لالہ فاروق،احمد خان نیازی اور راجہ عابد حسین،پوٹھوہاری نعتیں پروفیسر عبدالحمید مدنی اورسائرہ وحید کی آوازوں میں ریکارڈ ہو ئیں جو ریڈیو پاکستان کے آواز خزانہ میں موجود ہیں

،پوٹھوہاری ملی نغمہ”سوہنڑیں سو ہنڑ یں چن تہ تارے“ چن پرویز نے گایا اور ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں ملی نغموں کے مقابلے میں 2013 میں دوسرے نمبر پر آیا اورمحمود نظامی ہال میں قومی ایوارڈ بھی دیا گیا

، پوٹھوہاری گیت”گل دِلے نی دَس وے ماہیا“پی ٹی وی کے پروگرام جی آیاں میں ملکہ ہزارہ رافعہ بانو کی آواز میں چلااور پی ٹی وی کے قومی ایوارڈ کی تقریب میں بھی چلایا

جڑواں شہروں اور مضافات کی ادبی تنظیموں ادارہ ادب و ثقافت اسلام آباد،بزم احباب قلم راولپنڈی،بزم فکروسخن راولپنڈی،حلقہ احباب سخن کلر سیداں،،پوٹھوہاری ادبی سنگت کلر سیداں،بزم نوائے ادب کلر سیداں،نوائے سحر راولپنڈی اورپوٹھوہاری رائٹرز کلب کیساتھ منسلک عابدحسین جنجوعہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے ساتھ 1983 سے بطور رائٹر اور میزبان منسلک ہیں

، پر وگرام وسنے رہن گرا ں،جمہور نی واز، سو چا ں، راول ر و یل، پوٹھوہار رنگ،و طن کے نو جو ا ن،جواں سال اور ادبی پرو گر ا م ”سخن مشالاں‘‘میں بطور میز با ن کام کر رہے،آج کل وسنے رہن گراں، جمہو ر نی واز،سخن مشالاں میں کمپئرنگ،قومی پرو گر ا م زرخیز پاکستان کے لئے ڈاکومنٹریز لکھتے اورانٹرویوز کر تے ہیں

۔ریڈیو پروگراموں میں اختر جعفری،اسلم ملک،تصدق اعجا ز، طا ر ق ملک،ارشد محمود،ریاض عشائی،مقصود علی شعلہ،اکرم رانا،اقبال راجہ،چوہدری منیر احمد،عظمت مغل،یاسر کیانی،زاہد بخاری، عبد ا لر حیم عباس،رحمن شاد،عبدالرحمن فاروقی،ضیاء الحسن نقوی،شوکت خورشید،نعمان رزاق، تو صیف کلیامی،تحسین جمال اور دیگر کیساتھ میزبانی کی ہے

،ادبی پروگرام”سخن مشالاں“ کی 14 سال سے لگاتار میزبانی کر رہے ہیں اور پروگرام میں خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے متعدد شاعروں ادیبوں کے انٹرویوز اورانہیں متعارف کرواچکے، ریڈیو کے پروڈیوسرز میں اختر امام رضوی،شریف شاد،سلیم محمود بٹ، ا قبال اعوان،سلمان المعظم،ظفر خاں نیا ز ی، ستا ر سید،کنیز فاطمہ،آسیہ بخاری،اسجد علی،آ فتا ب اقبال بانو، غلام مجتبےٰ عامر،ظفر اقبال رضوی،خالد محمود چوہان،مسرت شاہ رخ، فیا ض کیانی،تنویر اقبال زلفی،انظر ملک،عبدالرحمن فاروقی،عاصمہ گل، عبد ا لحفیظ، محمد اورنگ زیب، ناہید یونس،روحی بانو،فرحانہ برلاس، محمدنواز خان،شاہد ملک،مہر احمد شیر،محمد اظہر، فیصل خا ن،مہوش راجہ، سلطان صلاح الدین، آ صف ا قبال کے ساتھ کام کر چکے پوٹھوہاری نثر کی بات کریں

تو عابدحسین جنجوعہ نے ریڈیو اور ٹی وی کے لئے مختلف موضوعات پر ڈاکو م ینٹریز،پروگرام سکرپٹ، تحقیقی مضامین لکھ ر کھے پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر اسلام آباد کے پروگراموں پوٹھوہار دیس، سا نجھا ں، ککر ا ں نی چھام،سنجھالیاں،آزادی میلہ،سنگتاں، جی آیاں میں پوٹھواری کلام پیش کیا۔پوٹھوہاری ڈرامہ سیریلزپھلاں نی خشبو،دنیا،ماٹی کی گڑیا، ہک سا بھلو،پلیار میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں

۔ ان پی ٹی وی ڈراموں کے پروڈیوسرز نسیم احمد عارف،غضنفر علی بخاری، میا ں عبد اللہ قریشی،عطاء اللہ بلوچ،اقبال احمد بھٹی،فریدہ رانا،فاروق عباس راجا اورمحمد اد ر یس تھے۔اب تک ریڈیو پاکستان راو لپنڈ ی، ر یڈیو پاکستان اسلام آباد،ریڈیو پاکستان عالمی سروس،ریڈیو پاکستان کوئٹہ،آزاد کشمیر ریڈ یو تر ا ڑ کھل،ایف ایم 99.4 پنجاب رنگ ریڈیو را و لپنڈی،ایف ایم 88.6 پولیس ریڈیو کے علا و ہ پاکستان ٹیلی ویژن اسلام آباد،اپنا دیس یوکے،کے ٹو ٹی وی سے باقاعدہ پروگرام کر چکے

ریڈیوپاکستان راولپنڈی سٹیشن اور پا کستا ن ٹیلی وژن اسلام آباد سنٹر سے انکی لکھی ہوئی پوٹھوہاری نعتیں،زرعی گیت،ملی نغمے اوررومانوی گیت ٹیلی کاسٹ اور نشر ہوچکے ہیں، با قی صدیقی کے بعد یہ اعزاز عابد حسین جنجوعہ کے حصے میں آیا ہے کہ انکا سب سے زیادہ پو ٹھوہا ری کلام ریڈیو،ٹی وی پر نشر اور ٹیلی کاسٹ ہوا ہے،ان پوٹھوہاری نعتوں، ملی،ز ر عی اور رومانوی گیتوں کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

ملی نغموں میں ”سوہنڑیں سوہنڑیں چن تہ تارے“آواز چن پرویز حیدر (ریڈیو پاکستان راولپنڈی)۔”مہاڑی جند تہ مہاڑی جان“آوازثناء نعمت(ریڈیو پاکستان راو لپنڈ ی)۔”مہاڑاسوہنڑاں پاکستان اے“د نا ئیک (پاکستان ٹیلی ویژن سنٹراسلام آباد)۔ پو ٹھو ہاری گیتوں میں ”چھلا چیچی پا نی کڑ ئیے‘

‘ آ و ا ز۔احمدخان نیازی(ریڈیو پاکستان راولپنڈ ی)۔ ”چل چلئیے وچ پوٹھوہار کڑے“آوازمحمودہ قمر اورسرشار پیارا(ریڈیو پاکستان راولپنڈی)۔ ’’گل دلے نی دس وے ماہیا“آوازرافعہ بانو(پاکستان ٹیلی ویژن سنٹراسلام آباد)۔ ’’اج خوشیاں نا دن آیا اے“آواز راجہ اعجاز پرویز(پاکستان ٹیلی ویژن سنٹراسلام آباد)۔ ز رعی گیتوں میں ”محنت کرنا ساہڑا ہالی‘‘ آ و ا ز ر ا جہ عابد حسین(ریڈیو پاکستان راولپنڈی)

۔”ا چھورل مل بوٹے لائیے“آوازراجہ عابد حسین (ریڈیو پاکستان راولپنڈی)۔”ایہہ ہالی ہل چلانڑاں اے“آوازراجہ عابد حسین(ریڈیو پاکستان راولپنڈی)۔پوٹھوہاری نعتوں میں ”پاک نبیؐ نے سوہنڑیں در تہ“آوازسائرہ وحید(ریڈیو پاکستان راولپنڈی)۔”عشق نبیؐ نی دولت جہیڑا پانڑاں اے“آوازسائرہ وحید(ریڈیو پاکستان راولپنڈی)۔”ذکر نبیؐ نا جاری رہنڑاں جہیڑے جہیڑے پاسے جا ں‘‘ آ وازعبدالحمید مدنی(ریڈیو پاکستان راو لپنڈی)

۔ ”سوہنڑاں اے محبوب خدا نا“ آ و ا ز عبدالحمید مدنی(ریڈیو پاکستان راولپنڈی)شامل عابد حسین جنجوعہ نے اتنے پوٹھوہاری گیت لکھ رکھے ہیں کہ ان سے باآسانی ایک کتاب شا ئع ہوسکتی ہے،پوٹھوہاری زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے ان سے بجا طور پرتوقع رکھتے ہیں کہ وہ جلد پوٹھوہاری گیتوں کی کتاب بھی منظر عام پر لائیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں