319

پوٹھوہاری کی پہلی کتاب صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد(شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)پوٹھوہاری میں سیرت النبی ﷺ پر لکھی گئی کتاب صدارتی ایوارڈ کے لیے نامزد کتاب کے مصنف قمر عبداللہ کی تحریر کردہ کتاب خلقت نے سردار کو عوامی پذیرائی بھی حاصل ہے ۔تفصیلات کے مطابق پوٹھوہاری میں سیرت النبی ﷺ پر تحریر کرنے والے مصنف قمر عبداللہ کا تعلق تحصیل گوجرخان کے قصبہ مندرہ کے نواحی گاوں بھاٹہ سے ہےاور وہ درس وتدریس کے شعبہ سے منسلک ہیں۔سیرت کے علاوہ بھی انکی چھ کتب منظر عام پر آ چکی ہیں جن پر جلوہ عشق،دہشتگردناول،سانجھاں وچ تریڑاں،بھاٹہ تاریخ کےآئینے میں اور پوٹھوہار میں فن شعرخوانی شامل ہیں ۔ پوٹھوہاری زبان کو پذیرائی ملنے پر حلقہ ارباب ادب میں انتہائی خوشی پائی جاتی ہے قمر عبداللہ کو اس اہم کامیابی پر پوٹھوہاری سیرت نگار،افسانہ نگار،کالم نگار،ڈرامہ نگاروں ادبی و صحافتی حلقوں نے مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پہلی بار کسی علاقائی کتاب کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا انھوں نے وزرات مذہبی امور اور وزیراعظم کی اہل کتب کو دی جانے والی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کیا ہے صدارتی ایوارڈ 12 ربیع الاول کو ایوان صدر میں منعقد ہونیوالی تقریب میں صدر ڈاکٹر علوی عطا کریں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

پوٹھوہاری کی پہلی کتاب صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں