کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹ دی پانچ جواری گرفتار جبکہ داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم، دو عدد اصیل مرغے اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے لی گئیں۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چوآ خالصہ کے نواحی گیدر میں مرغوں کی لڑائی کی آڑ میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے اگر بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر انہوں نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جو موقع پر پہنچ گئی اور گھیرا تنگ کر کے ملزمان محمد ارشد،بلال طارق،محمد عثمان،زاہد حسین اور افنان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 35000ہزار کی رقم،دو عدد اصیل مرغے،تین عدد موبائل فونز دو عدد موٹر سائیکل قبضے میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
87