راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس حراست میں ذیشان نامی لڑکے کے قتل میں نئی پیشرفت،قبر کشائی کےبعد پوسٹمارٹم رپورٹ میں مقتول ذیشان کے جسم پر تشدد اور مارپیٹ کے 21 نشان پائے گئے۔ذیشان کی موت تشدد سے واقع ہوئی۔تشدد کے وقت جسم گرم ہونے کے باعث فوری موت نہ ہوئی اور جیسے ہی زخم ٹھنڈے ہوئے تو ذیشان کی حالت غیر ہو گئی تھی
ملزمان میں سب انسپکٹر اسحاق کو پولیس نے پہلے روز ہی تحویل میں لے کر کے تھانہ سول لائنز میں پروٹوکول کے ساتھ بیٹھا لیا تھا۔جسکی آج تک گرفتاری بھی نہ ڈالی گئی۔جبکہ کارخاص لیاقت، عابد،عبداللہ وغیرہ تھانہ سول لائنز کے اندر سے ہی روپوش ہو گئے۔جنکی اپنی رہائش بھی جھنڈا چیچی میں ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق سکندر نواز نے راولپنڈی کی سیاسی شخصیت مدد مانگ لی جس پر سیاسی شخصیت نے دونوں فریقین کو اپنے ڈیرے پر بلایا ۔